الخدمت اور یوبی ایل امین کے مابین” بنو قابل ”کے طلبہ کیلئے معاہدہ

کراچی (صباح نیوز)الخدمت اور یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ امین اسلامک بینکنگ  کے درمیان فری آئی ٹی کورسز پروگرام ” بنو قابل ” کے طلبا ء کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔معاہدے کے مطابق یوبی ایل امین ”بنو قابل پروگرام” کے طلبا ء کو ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اجرا اور اعزازی ڈیبٹ کارڈ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔یہ اقدام نوجوانوں کو بااختیار اور پرعزم بنانے میں مضبوط وموثر کردار ادا کرے گا ۔معاہدے پر دستخط کے لیے الخدمت کے مرکزی دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں کوچیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ اورہیڈ آف ڈیجیٹل پراڈکٹس اینڈ چینلز، ڈیجیٹل بینکنگ گروپ یو بی ایل امین (UBL Ameen ) عدنان جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے اور دستاویز کا تبادلہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر” بنو قابل پروگرام” فاروق کاملانی ، سینئر پورٹ فولیو منیجر یوبی ایل امین کلیم شیخ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ بنو قابل پروگرام الخدمت کا ایک منفرد پروگرام ہے جس میں نوجوانوں کو آئی ٹی کی اسکل دے کر انہیں خودمختار بنایا جا رہا ہے ۔یہ کورسز الخدمت بالکل فری کروارہی ہے ۔اس پروگرام سے نوجوانوں میں اعتماد پیدا ہو رہا ہے کہ وہ آئی ٹی کے کورسز کریں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوں ۔ یوبی ایل بینک (امین اسلامک بینکنگ ) کے ساتھ معاہدہ خوش آئند ہے ۔ہیڈ آف ڈیجیٹل پراڈکٹس اینڈ چینلز، ڈیجیٹل بینکنگ گروپ یو بی ایل امین  (UBL Ameen ) عدنان جاوید نے کہا کہ الخدمت بنو قابل کے طلبہ کے لیے اس کیے گئے اس معاہدے پر خوش ہیں کیونکہ الخدمت زبردست کام کر رہی ہے ۔نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں اعتماد دینے میں ہم الخدمت کے ساتھ ہیں اور معاہدے کے مطابق ” بنو قابل کے طلبہ کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ بنانے اور اعزازی ڈیبیٹ کارڈ کی فراہمی میں معاونت دی جائے گی ۔