چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بارشوں و سیلابی ریلوں سے جانی اور مالی نقصانات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

 اسلام آ باد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے طول و عرض میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر  انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ اداروں کو ریلیف اقدا مات میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات ایک عالمی مسئلہ ہیں ، متعلقہ اداروں کی باہمی کوششوں سے ہی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے  اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے  سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ بارش کے دوران لوگوں کو احتیاتی تدابیر احتیار کرنی چاہئے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے  متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔مخیرحضرات  متاثرین کی دادرسی اور حوصلہ افزائی کے لئے آگے بڑھیں ۔