کراچی (صباح نیوز)کشمیر کا واحد حل جہاد ہے حکمران وقت ضائع کرنے کے بجائے اللہ کے بھروسہ پر بھارتی بربریت کے خلاف اعلان جہاد کریں ملک بھر کے علماء مشائخ صف اول میں ہونگے،پوری قوم ان کے نشانہ بشانہ کھڑی ہے،عالمی ضمیر کی خاموشی اور حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جنت نظیر کشمیر آج جہنم بنادی گئی ہے، بھارت نے کشمیر پر ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، طویل عرصے سے کشمیر میں جاری کرفیو نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نااہل ثابت ہوئی ہے ان کی خارجہ وداخلہ پالیسی ناکام ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر پر خاموشی اور جانبداری ختم کرے،ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔
ان الفاظ کا اعادہ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی و دیگر مقررین نے ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی میزبانی اورمتحدہ ختم نبوت فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کراچی کے اشتراک سے منعقدہ ”کشمیر بنے گا پاکستان سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس کی صدارت ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹوتھے،
جبکہ سیمنار میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ قاری خلیل احمد نورانی،متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، علماء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے رہنمامفتی محمدزبیر عامر گیلانی، جے یوپی رہنمااسدذاکر آرائیں،شیرمحمدنورانی، عبدالوحید یونس،قاری قاضی محمدادریس قادری،صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماحاجی خورشید علی ہزاروی، پاکستان فلاح پارٹی کے ڈاکٹر ولی مصطفائی،پاکستان مسلم لیگ ن لائرز ونگ اور کشمیری رہنماسردارصغیر خاں ایڈوکیٹ،مجلس قائداعظم پاکستان کے احسان اللہ ڈاہری،نیشنل پریس کلب کے صدر افضل وارثی، جنرل سیکریٹری تحسین کمال،پاکستان قومی اتحاد پارٹی کے حکیم نوشادعمرانی، راؤ عبدالمبین راشد، تاجر رہنمامحمدنعیم سروری، محمداکرم نقشبندی، معروف ثناء خواں ڈاکٹرطلحہ قادری سمیت مقامی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے سمینار سے علما ء مشائخ،سماجی و سیاسی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ اسلام کے رشتے کی بنیاد پر کشمیریوں کا عملی طور پر ساتھ دیا جائے۔
کشمیریوں کے جذبہ حریت اور شوقِ شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیر کی آزادی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ مسلم حکمرانوں کی بے حسی ہے۔ بھارت کے جنگی جنون نے پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے۔ بھارتی مظالم سے جنت نظیر مقبوضہ وادی ٹارچر سیلوں،گمنام قبروں اور شہداء کے مدفن کی سرزمین بن چکی ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات نہیں جہاد ہے، مقررین نے کہا کہ حکومت امریکا پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ پر بھروسہ کرے، پاک فوج کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کرے، ان شا اللہ کشمیر بنے گا پاکستان، ہماری حکومت بھی کشمیر کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئی ہے، 900دن ہو گئے ہیں کشمیر ی لاک ڈاون کا شکار ہیں،کرفیو میں ہیں نوجوان شہید ہو رہے ہیں ہندوستان 75سال سے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہا ہے، مذاکرات کے ڈھونگ کو ختم کیا جائے اور جہاد کا اعلان کیا جائے، افغانستان امریکا سے جہاد کر کے ہی آزاد ہوا ہے، آج ساری امت مسلمہ کشمیریوں کے حق میں اظہار یکجہتی کے سڑکوں پر ہیں، قوم یک زبان یک آواز ہوکر کشمیریوں کے حق میں نعرے لگارہی ہیں مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت نے بھارت پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔
مقررین نے کہا کہ ملک بھر کے علما ء مشائخ اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور سراپا احتجاج ہے۔ علما ء مشائخ ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور پوری دنیا میں امن، بھائی چارہ اور مساوات کو فروغ دینا علما ء مشائخ کا مقصد ہے۔سمینار سے علما ء مشائخ،سماجی و سیاسی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں کو خطے کے مستقل حل اور امن و آ شتی کیلئے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و زیادتی اوربربریت پرکاغذی کارویوں، قراردادوں سے نکل کر عملی طورپر موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ علما ء مشائخ نے پاک فوج اور پاکستان کی سلامتی اور نہتے کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاک کرتے ہوئیکشمیرمیں مسلمانوں کے ساتھ بھارت کے بہیمانہ سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔نے کہا کہ5فروری یوم یکجہتی کشمیر کا یہ دن ہر سال بھارت کے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلا ف بطور احتجاج منایا جاتا ہے۔ 3سال قبل 5اگست 2019ء میں نریندر مودی کی حکومت نے اپنے آئین کے آرٹیکل 35اےاور 370کے تحت کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کرکے پورے خطے میں فوج، پولیس اور پیر املٹری ٹروپس کے ذریعہ ظلم و ستم میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیا ہے۔بھارت نے اپنی فوجی قوت کے ذریعے انتہائی ڈھٹائی سے بربریت کی نئی داستانیں رقم کر رکھی ہیں ۔
حکومت آزادی کشمیرکے لیے واضح روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے
ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی کی صدارت میں منعقدہونیوالے ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے سیمینار جس کے مہمان خاصجماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹوتھے کے اعلامیئے میں میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادی کشمیرکے لیے واضح روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے،کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم پرپوری دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے محترک کشمیرکمیٹی تشکیل دی جائے۔کشمیر ی غیرت مند اور جرات مند قوم ہے جو حق خود ارادیت اور الحاق پاکستان و بھارت کی بربادی تک آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے.
انہوں نے کہا کہ دنیا کے منصفوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر کی آزادی صرف اور صرف جہاد سے ہی ممکن ہے حکوت کشمیر کی آزادی کے لئے فوری طورپر جہاد کا اعلان کرے عالمی برادری کشمیریوں کی پکار سنیں اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا فوری نوٹس لے اور اقوام متحدہ کشمیر میں فوج اور مبصر بھیجے،اعلامئے میں بلوچستان دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے والے اپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے تحفظ و دفاع کے لیے پیہم عظیم قربانیاں پیش کررہی ہے۔
اعلامئے میں ملک بھر کے علماء مشائخ کی جانب سے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہاربھی کیاگیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں نہایت جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کشمیر بنے گا پاکستان کے حوالے سے منایا گیا،
اس موقع پر ملک بھر میں یو ایم ایف پی کے دفاتر میں صبح کا آغاز تلاوت کلام پاک اور خصوصی دعاؤں سے ہوابعد ازاں آزادی کشمیر اور بھارتی ظلم و جبر کے حوالے سے دنیا کے منصفو کی زبان بندی لمحہ فکریہ اور ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے سیمینار، کانفرنسز اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا،جس میں جید علماء کرام مشائخ عظام سیاسی و سماجی شخصیات اپنے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کے حوالے سے نوجوان نسل کو آگاہی دی۔