چنیوٹ میں مضرِ صحت ملک شیک پینے سے 2 خواتین جاں بحق،ایک بے ہوش


چنیوٹ(صباح نیوز) چنیوٹ میں مضرِ صحت ملک شیک پینے سے 2 خواتین جاں بحق  اورایک حالت غیرہوگئی ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں خواتین کی موت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہوئی ، اڈا شیخن میں 30 سالہ خاتون نے گھر میں ملک شیک بنا کر خود پینے کے علاوہ 2 خواتین کو بھی پلایا جس کے پینے کے بعد تینوں کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو ٹیموں نے تینوں کو ہسپتا ل منتقل کیا جہاں ایک لڑکی اور خاتون دم توڑ گئیں  جبکہ ایک خاتون کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتا ل میں ریفر کر دیا گیا ۔