پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت نے ملک لوٹنے کا عہدکیا ،شہباز گل


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت نے ملک لوٹنے کا عہد کیا ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ روز 2 ٹبروں  نے پھر سے ملک لوٹنے کا تجدید عہد کیا

انہوں نے عہد کیا کہ عمران خان کی حکومت گرا کر لوٹ مار کریں گے کہ گزشتہ روز (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات ہوئی، آصف زرداری، بلاول زرداری ، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم صفدر سب بیٹھے ہوئے تھے، خواجہ سعد رفیق اور دیگر لوگ بھی تھے لیکن انہیں فریم سے کاٹ دیا گیاجبکہ سعد رفیق کا سیاسی قد مریم سے زیادہ بڑا ہے، یہ وہی مریم نواز ہیں جو نعرہ لگوایا کرتی تھی عمران زرداری بھائی بھائی، شہبازشریف نے بھی آصف زرداری کو گھسیٹنا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔