اسلام آباد(صباح نیوز) ایم کیوایم کے مرکزی راہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے بجلی بلوں میں کمی کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مریم نوازشریف عوام کو ریلیف دینے میں دیگر صوبوں سے بازی لے گئی ہیں سندھ کے مظلوم عوام بھی منتظر ہیں کہ مراد علی شاہ کب مریم نوازشریف والی بے وقوفی کرتے ہیں بلاول بھٹو نے 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا، مراد علی شاہ نے بیان دے کر اسے بے وقوفی ثابت کردیا ہے کئی عشروں سے سندھ پر حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی 45 ارب روپے عوام کے لئے نہیں نکال سکتی؟
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب عوام کو ریلیف دینے کی مخالفت میں بیان دے کر سیاسی بے وقوفی میں بازی لے گئے ہیں، ویلڈن مرتضی وہاب پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کو ریلیف کے اقدام پر تکلیف میں کیوں ہے؟پی پی پی راہنما پہلے بیان دے رہے تھے کہ وزیراعظم شہبازشریف عوام کو ریلیف نہیں دے رہے ، اب ریلیف دیا ہے تو تکلیف کیوں ہے ؟