حکومت ایک سے دو ماہ میں آئی پی پیز کے حوالے سے خوش خبریاں سنائے گی،اویس لغاری


اسلام آباد(صباح نیوز)  وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک سے دو ماہ میں حکومت آئی پی پیز کے حوالے سے خوش خبریاں سنائے گی،پاکستان بہتری کی طرف جائے گا، اس معاملے پر کام ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ ایک سے دو ماہ میں حکومت آئی پی پیز کے حوالے سے ایسی ایسی خوش خبریاں سنائے گی کہ عوام اور صنعت کاروں سب کا فائدہ ہوگا، پاکستان بہتری کی طرف جائے گا، اس معاملے پر کام ہورہا ہے، حکومت اور خفیہ ادارے سمیت متعدد ادارے سب اس پر اکٹھے کام کررہے ہیں اور جلد آئی پی پیز پر نتائج دیں گے