کراچی (صباح نیوز)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن(ای او بی آئی)میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں 9 ایف آئی اے کے مقدمات میں نامزد ملزم ڈائریکٹر فنانس آصف آزاد 11 برس بعد ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
ادارے کے مبینہ طور پر کرپٹ افسران برطرف افسر کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں، برطرف افسر ادارے کے دیگر افسران کے ساتھ اپنے اوپر ایف آئی اے کے درج مقدمات میں سہولیات حاصل کرنے کے لئے ایف آئی اے افسران کو مبینہ رشوت فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ رہا ہے، ای او بی آئی کے موجودہ چیئرمین خاقان مرتضیٰ برطرف افسر کے خلاف متعدد شکایات کے بعد محکمہ جاتی کارروائی کرکے برطرفی کا فیصلہ کیا ہے ،برطرف افسر کے کراچی اور چکوال میں گھروں پر تالے ہونے کے باعث سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لئے نوٹسز چسپاں کردئیے گئے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوٹشن (ای او بی آئی)میں اربوں روپے کے میگا لینڈ سکینڈل کا ملزم آصف آزاد 11 برس بعد ملازمت سے برطرف کردیا گیا ۔
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی)میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں 9 ایف آئی اے کے مقدمات میں نامزد ملزم ڈائریکٹر فنانس آصف آزاد 11 برس بعد ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ادارے کے مبینہ طور پر کرپٹ افسران برطرف افسر کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں، برطرف افسر ادارے کے دیگر افسران کے ساتھ اپنے اوپر ایف آئی اے کے درج مقدمات میں سہولیات حاصل کرنے کے لئے ایف آئی اے افسران کو مبینہ رشوت فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ رہا ہے، ای او بی آئی کے موجودہ چیئرمین خاقان مرتضیٰ برطرف افسر کے خلاف متعدد شکایات کے بعد محکمہ جاتی کارروائی کرکے برطرفی کا فیصلہ کیا ہے۔برطرف افسر کے کراچی اور چکوال میں گھروں پر تالے ہونے کے باعث سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لئے نوٹسز چسپاں کردئیے گئے۔
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیو شن (ای او بی آئی)) میں اربوں روپے کے میگا لینڈ اسکینڈل کا ملزم آصف آزاد 11 برس بعد ملازمت سے برطرف کردیا گیا ۔ 2024 کو ملزم آصف آزاد کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے اس کے کیس کی ذاتی شنوائی کی تھی جس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس اور ڈائریکٹر انوسمنٹ بھی موجود تھے برطرف افسر ذاتی شنوائی کے دوران چیئرمین ای او بی آئی کے کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔چیئرمین نے دستیاب ریکارڈ، شواہد اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں آصف آزاد کے خلاف تمام الزامات ثابت ہونے پر اسے فوری طور پر ملازمت سے برطرفی کی بڑی سزا سنادی ہے آصف آزاد کی برطرفی کا آفس آرڈر نمبر 129/2024 بتاریخ 3 جولائی 2024 کو جاری ہوا ہے جو 20 صفحات پر مشتمل ہے 3 جولائی 2024 کے برطرفی کے فیصلہ کو پس پردہ مقاصد کے تحت جان بوجھ کر ڈیڑھ ماہ تک راز میں رکھا گیا۔برطرف افسر آصف آزاد ڈائریکٹر فنانس اپنی برطرفی کی اطلاع ملتے ہی ای او بی آئی کی سرکاری گاڑی، میڈیکل بک سرکاری دستاویزات لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، آصف آزاد کے کراچی اور چکوال کے گھروں میں تالے پڑے ہوئے ہیں، انتظامیہ نے آصف آزاد کے کراچی اور چکوال کے گھروں کے باہر برطرفی کے آرڈر کی تعمیل اور گاڑی کی ریکوری کے نوٹس چسپاں کرادیئے ہیں۔