جولائی 2024 میں بھارتی فورسز نے 20کشمیریوں کو شہید کر دیا


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2024 میں بھارتی فورسز نے 20کشمیریوں کو شہید  کر دیا ۔بھارتی فوج  کی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں  شہید ہونے والے ان20 کشمیریوں  میں سے چھ افراد کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتم ہوئے ہیں۔

گزشتہ ماہ حریت رہنما مشتاق الاسلام ، کشمیری وکلا ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈووکیٹ میاں مظفر اور ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ سمیت 216کشمیریوںکو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بہت سوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

فوج نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی 237 کارروائیوں کے دوران تین مکا ن تباہ کیے۔بھارتی فورسز کی طرف سے اس عرصے کے دوران طاقت کے وحشیانہ کے استعمال کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ۔مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989  سے   جولائی 2024  تک بھارتی فوجی کارروائیوں میں96340 کشمیری شہید ہوئے ان میں سے 7347 دوران حراست شہید ہوئے