سرینگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مژھل سیکٹر کی کمکڑی پوسٹ کے نزدیک حزب المجاھدین سے وابستہ شہید برہان بریگیڈ کی جانب سے 26 جولائی کی صبح ایک حملے میں ایک میجر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔اگر چہ مجاہدین اپنا مشن مکمل کرکے نکل جانے میں کامیاب ہوئے تھے البتہ اس کاراوائی کے دوران شہید برہان بریگیڈ سے وابستہ مجاہد نعمان ضیا اللہ کشمیری جامِ شہادت نوش کرگئے۔
آپریشنل ترجمان حزب المجاہدین برہان الدین کے مطابق حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف ابو عبیدہ نے مجاہد نعمان ضیا اللہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مجاہد نے تحریک آزادی کشمیر کیساتھ اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے اپنی قیمتی جان قربان کی،سر کٹوایا لیکن یزید وقت کیساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔مقبوضہ ریاست کے اندر مجاہدین کشمیر مجاہد نعمان ضیا اللہ کے نقش قدم پر ہی عمل پیرا ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ مجاہد ضیا اللہ کے خون کے ہر قطرے سے ہزاروں ضیا اللہ جنم لیں گے۔
آپریشنل چیف ابو عبیدہ نے شہید کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی اور اس یقین کااظہار کیا کہ ان کا لہو ضرور رنگ لائیگا۔مجاہدین کشمیر اور حریت پسند کشمیری عوام کسی کو بھی اس لہو سے بے وفائی اور اس سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔