تمام اسلامی ممالک کے حکمران اسماعیل ھنیہ کی شہادت کا اسرائیل سے بدلہ لیں،جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر


مظفرآباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سابق امراء عبدالرشید ترابی سردار اعجاز افضل خان ڈاکٹر خالد محمود خان سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان ،نائب امراء مشتاق ایڈووکیٹ ،نورالباری ،راجہ فاضل تبسم ،شیخ عقیل الرحمان ،ڈاکٹر عبدالرحمان انجینئر خالد خا ن نے مشترکہ طورپر فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر کہا ہے کہ اسرائیل کی نے جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 50ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیاہے اور حماس کی سربراہ کی شہادت کے بعد اس تمام اسلامی ممالک کے حکمران فوری طورپر اسرائیل پر حملہ کریں اور اس کابدلہ لیں،فلسطین پر قابض ناجائز ریاست اسرائیل اورعالمی دہشت گرد نیتن یاھو کو عالمی عدالت انصاف دہشت گرد ڈیکلرکرچکی ہے اس کے جنگی جرائم ثابت ہوچکے ہیں ا س باوجود اس کے خلاف کارائی نہ کرنا ظلم ہے اور اسلامی ممالک کے حکمران کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے اعلان کیاہے کہ جماعت اسلامی جمعہ کو اسماعیل ھنیہ کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کرے گی،پورے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں اس کا اہتمام کیاجائے گا ۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ پر اسلامی ممالک کے حکمران خاموش نہ رہیںبلکہ عملی اقدام کریں۔انہوںنے کہاکہ اہل کشمیرفلسطینیوں اور خاص کر حماس کے ساتھ ہیں۔