کشمیری دنیا میں 5اگست کونریندرمودی کے کے ظالما نہ اقدام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریںگے، ڈاکٹر محمد مشتا ق خان

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ کشمیری دنیا میں جہاں بھی بستے ہیں 5اگست کونریندرمودی کے کے ظالما نہ اقدام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریںگے،جماعت اسلامی 5اگست کو نریندرمودی کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف وزری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکو ہندوستان کی یونین ٹریٹری میں ضم کرنے کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کرے گی،نریندمودی یاد رکھے وہ کشمیرکو ہڑپ نہیں کرسکتا،کشمیرکو ہڑپ کی کوشش ہندوستان کے حصے بخرے کرے گی،ہندوستان کی 15لاکھ قابض افواج نے تمام تر استعماری ہتھکنڈے استعمال کرکے دیکھ لیا ایک بھی کشمیر ی ایسا نہیں ہے جو ہندستان کے خلاف نہ ہو مودی نے ان کشمیریوںکو بھی مایوس کردیاجو ہندوستان کے گن گاتے تھے آج شیخ عبداللہ کے ماننے والے بھی تسلیم کررہے ہیں کہ قائداعظم نے درست کہاتھا،

ان خیالات کااظہارانھوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کشمیری اپنی سیاسی وابستگیوںکو ایک طرف رکھ کر مودی رجیم کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف باہر نکلیں ،5اگست کو کوئی بھی کشمیری اپنے گھر میں نہ رہے ،خواتین اور بچیاں بھی گھروںسے باہر نکل کر مودی کے خلاف احتجاج کریں،انھوںنے کہاکہ مودی اپنے ذہن سے یہ غلط فہمی نکال دے کہ وہ مظالم سے کشمیریوںکو غلام رکھ سکے گا مودی کے بڑوںکو ہمارے اسلاف نے شکست دی تھی اور ہم مودی کو شکست دیںگے،5لاکھ شہداء کے وارث کشمیرکو ہندوستانی قابض فوج اور مودی کا قبرستان بنائیں گے ،کشمیریوںکو قابض فوج کے خلاف عسکری جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں دیتی ہیں،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں۔