سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4699ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں 20دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2000سے کم ہوگئی ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 78ہزار 843ٹیسٹ کئے گئے جن میں 27م سافروں سمیت مزید 1982افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 42ہزار 462ہوگئی ہے۔۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 1982افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 694جموں جبکہ 1288کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔
کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1288معاملات میں 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے گھر پہنچے جبکہ دیگر 1282مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے1282افراد میں سرینگر میں 413، بارہمولہ میں 253، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 44، کپوارہ میں 230، اننت ناگ میں 71، بانڈی پورہ میں 56، گاندربل میں 44، کولگام میں 47 اور شوپیان میں 14افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 82ہزار 189ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق ضلع بڑگام جبکہ ایک کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے