ہم سب کو مل کر افراد بہم معذوری کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ہے۔ بیگم ثمینہ علوی


لاہور(صباح نیوز) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کے زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں معذور افراد کی پنجاب کی تمام تعلیمی درسگاہوں میں یکساں شمولیت پر اجلاس  ہوا،اہلیہ گورنر پنجاب بیگم پروین سرور اور دیگر اعلی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی،

اس موقع پر بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ معذور افراد کی تعلیمی درسگاہوں میں دیگر افراد کے ساتھ تعلیم ایک احسن ہدف ہے جس کے لیے حکومت کوشاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ معذور افراد کی پنجاب کی درسگاہوں میں یکساں شمولیت کے لیے پنجاب اسمبلی اور پنجاب کابینہ میں قانون سازی کا جاری عمل خوش آئند ہے،

بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ حکومت علم کے حصول میں معذور افراد کو درپیش عملی مشکلات کو بطریق احسن حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ہم سب کو مل کر افراد بہم معذوری کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ہے