اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی ،ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے دوران صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی، وفاقی وزارت داخلہ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔
Load/Hide Comments