پشاور(صباح نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایریا حسن خیل میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ۔