پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا۔سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک بار پھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ وہ ترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ ترکی مانچسٹر (برطانیہ)جا رہے تھے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف ائی اے نے شوکت یوسف زئی کو روکا اور بتایا کہ نہ صرف آپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، پہلے آرڈر میں آپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیاگیا بلکہ دوسرے آرڈر میں آپ کی گرفتاری کا بھی حکم موجود ہے، تاہم بعد ازاں انہیں آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا گیا۔