سرگودھا(صباح نیوز)ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ورکنگ کیپیٹل کی قلت کا سامنا ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نمائندہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی او سی اے سی نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو در پیش سرمائے کی قلت کو دور کرنے کیلئے مدد طلب کرلی ۔
او سی اے سی نے کہا کہ اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے خام مال اور پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے مارکیٹ کمپنیوں پر سرمائے کی طلب کے بڑھتے ہوئے اضافے سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی گئی کہ وہ کمپنیوں کو اضافہ سرمایہ فراہم کریں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری رکھنے اور 20روز کا ذخیرہ رکھنے میں مالی مشکلات در پیش ہیں جسے دور نہ کیا گیا تو آئندہ چند دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔