مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں  اس طرح کرونا وائرس سے  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4683ہوگئی ہے۔جموں وکشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے72ہزار 559 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 91مسافروں سمیت مزید 2751افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کے پی آئی  کے مطابق  متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ  38ہزار 176ہوگئی ہے۔جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2751 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

سرکاری ترجمان نے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز سری نگر میں440 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 136، بڈگام میں 177، پلوامہ میں 45، کپواڑہ میں 405، اننت ناگ میں 108، بانڈی پورہ میں 30، گاندربل میں 59، کولگام میں 209، شوپیاں میں 37افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔