سری نگر میں آتشزدگی، ایک مسجد  20 دکانیں اور 7مکان جل کر خاکستر


سری نگر: ضلع سرینگر کے علاقے بہوری کدل میں زبردست آگ لگنے سے ایک مسجد  20 دکانیں اور 7مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔بہوری کدل میں دوپہر کو  تاریخی مرکز جامع مسجد اہل حدیث میں لگنے والی آگ فوری طورپر دیگر عمارتوں تک پھیل گئی ۔۔

پولیس کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوراآگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔آتشزدگی سے ہونیوالے نقصانات کا اصل تخمینہ لگایاجارہا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔فی الحال مسجد کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی ہے۔آگ سے متعدد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں ۔