اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار

اسلام آباد(صباح نیوز)جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ اتوار کی سہ پہر اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید گرمی کے بعد بارش ہوئی، مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی۔

اتوار کو شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے گھروں سے نکلنا بھی مشکل تھا تاہم باران رحمت کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے شہریوں نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کر لیا۔