عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور فوری حل بہت ضروری ہے۔غلام محمد صفی


اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا آج بیواں کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ کشمیری خواتین مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ “مقبوضہ جموں کشمیر میں 2,000 سے زیادہ نیم بیوائیں ہیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوج نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ ان کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔ اس صورت حال نے ان خواتین کی زندگی موت سے بد تر کردی ہے۔ کشمیری خواتین جنگ کے سائے میں زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں بیوہ ہونے کا تلخ تجربہ دنیا کی کسی بھی خاتون سے زیادہ ہے

غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری خواتین مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ ہزاروں خواتین اپنے شوہروں، بھائیوں اور بیٹوں کو کھو چکی ہیں کیونکہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید یا حراست میں لاپتہ ہوگئے ۔ دنیا کو کشمیری بیواں اور نیم بیوائیں کے صدمے کو نہیں بھولنا چاہییے۔ آج کا دن کشمیری بیواں اور نیم بیواں کے دکھوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا دن ہے۔ا

یک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستی دہشت گردی میں جنوری 1989 سے اب تک 23000 سے زیادہ خواتین بیوہ ہوئیں جب کہ ان کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے شہید کیا۔ اقوام متحدہ , ہیومن رائٹس کونسل اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھارت کو مقبوضہ جموں کشمیر میں خواتین اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی طرف بھی متوجہ کیا ہے کیونکہ خطے اور عالمی امن کے لئے مسلہ کشمیر کا منصفانہ اور فوری حل بہت ضروری ہے۔