بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا


سری نگر:بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔

بھارتی فوج نے نوجوان کو ضلع بارہ مولاکے علاقے بجرنگ اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بھارتی فورسزنے ہفتے کے روز آپریشن شروع کیا، انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن اوڑی کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔