صدر مملکت آصف علی زرداری کی آبائی قبرستان آمد، والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی


نواب شاہ(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ میں اپنے آبائی قبرستان بالو جا قبا گئے اور اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی والدہ بیگم بلقیس سلطانہ اور والد حاکم علی زرداری کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت نے بالو جا قبا قبرستان میں دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پر بھی پھول چڑھائے۔

انہوں نے اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی ان کے ہمراہ تھیں