میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا کی اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد


اسلام آباد (صباح نیوز )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر چوہدری حفیظ اللہ یعقوب،سیکرٹری جنرل بلال مغل اور دیگر عہدے داران سے ملاقات کی اور انھیں اسلام آباد بار ایسوی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ۔

اس مو قع پراسلام آباد بار کو نسل کے ممبرجا وید سلیم شورش ایڈووکیٹ ، حسن جا وید ایڈووکیٹ، خضر حُسین ایڈووکیٹ ، شیر حمد ایڈوکیٹ اور دیگروکلاء بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہم اُمید کر تے ہیں کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی اور محروم اور محکوم طبقے کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے اور بنچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دیں گے

انھوں نے کہا قیام پاکستان میں وکلاء کا نمایاں کردار ہے اور ایک بار پھرملک میں ججز ، وکلا اور بار ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے ہی پاکستان کے محروم اور پسے ہوئے طبقے کو فوری انصاف فراہم کیا جا سکتا ہے ۔