لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک


راولپنڈی (صباح نیوز)لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لکی مروت میں آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا، دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔