لاڑکانہ ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کٹ گئی


لاہور(صباح نیوز)لاڑکانہ میں سیپکو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کاٹ دی۔

سیپکو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔بجلی منقطع ہونے کے باعث یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز اور ہسپتال میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بجلی کٹنے کے بعد ہسپتال اور ہاسٹلز میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بقایا جات کی ادائیگی کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔