آئیں نفرت کو امید سے بدل کرخطے میں 2 ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں،، نواز شریف کی مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

 لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کے صدر اورسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نریندرمودی کو مسلسل تیسری بار بھارت کا وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیں نفرت کو امید سے بدلیں اور جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔