گوجرانوالہ (صباح نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کا4روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کر لیا ۔صنم جاوید کو گوجرانوالہ ا نسداددہشتگردی کورٹ میں پیش کیا گیا۔
\پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ دوران سماعت صنم جاوید نے عدالت سے اجازت لے کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی پروفائل میٹنگ میں سازش کی بات ہو رہی ہے، جب میٹنگ ہوئی اس وقت میں پی ٹی آئی کی نہ کارکن تھی نہ عہدیدار۔عدالت کے اندر پی ٹی آئی رہنما کے وکلا کے ویڈیو بنانے پر عدالت نے ویڈیو بنانے والے وکلا کی سخت سرزنش کی جس پر وکلا نے عدالت سے معافی مانگ لی،صنم جاوید کو10 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ روز سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔