مقبوضہ کشمیر کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ


 سری نگر— مقبوضہ جموں وکشمیر میں پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم (غیر جریدہ )نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے پنشن میں بے ضابطگیوں کے تدارک ، 5ویں پے کمیشن پر عملدرآمد، بھارتی نیم فوجی دستوں کے برابر طبی سہولیات، 10 فیصد ریزرویشن اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ریٹائرڈ حوالدار رنجیت سنگھ کو بھی فوری طور پر معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا جو 1980 میں ڈیوٹی کے دورا ن شدید زخمی ہو ئے تھے۔مظاہرین نے حکام پر زور دیا کہ وہ مطالبات کی طرف فوری توجہ دے ۔