راولپنڈی(صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے سابق ایم پی اے چو دھری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چو دھری تنویر کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا سہیل نے سابق ایم پی اے چو دھری عدنان قتل کیس کی سماعت کی،
عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،سیشن جج رانا سہیل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رہنما چودھری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اورچودھری تنویر کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے دانیا ل چو دھری، اسامہ چو دھری، چو دھری چنگیز کی درخواست ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے صبح ملزمان کی حاضری لگا کر انہیں جانے کی اجازت دی تھی۔