کاشتکاروں کے لئے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا ہے،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے لئے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر اشیا خرید سکے گا، 5لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔