پشاور (صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے بلاول بھٹو کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی کا شیرازہ جلد ریزہ ریزہ ہو جائے گا۔اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ کا سیاسی مافیا بلاوجہ بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی تگ ودو میں لگا ہے، لاکھ کوشش کریں مگر بلاول میں وزیراعظم بننے کا مطلوبہ سسٹم موجود نہیں،
پنجاب کے ساتھ سندھ کا سیاسی مافیا بھی قیدی نمبر 804 کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے بلاول زرداری کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا، لاکھ کوشش کریں مگر بلاول میں وزیراعظم بننے کا مطلوبہ سسٹم موجود نہیں، بانی پی ٹی آئی ، محمد بن قاسم کی طرح سندھ فتح کر کے سندھیوں کو حقیقی آزادی دیں گے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا شیرازہ جلد ریزہ ریزہ ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی کچے کے ڈاکوئوں سمیت پکے ڈاکو کو بھی نکیل ڈالے گا۔