اٹک ،(صباح نیوز)اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں کالا چٹا پہاڑ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے بڑے رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کے بلند ہوتے شعلے دورسے دکھائی دینے لگے،آگ سے جنگلی حیوانات کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور قیمتی درخت جل کر راکھ ہو گئے،شدید آگ سے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت ہائی ہونے کی وجہ سے شدید گرمی سے اہل علاقہ نڈھال ہو گئے۔
ریسکیو عملہ آگ بجھا نے کے عمل کی کوشش میں مصروف ہے۔ ہرسال ان جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجوہات کی رپورٹ سامنے نہ آسکی،کالاچٹاپہاڑکے ان جنگلات میں شیشم،کوااوردیگر قیمتی درخت اورنایاب نسل کے پرندے بھی ضائع ہوتے ہیں ، اربوں روپے کے نقصان کے باوجودمستقبل کے لئے کوئی انتظام موجود نہیں۔