پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا


لاہور(صباح نیوز)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 17 کی شق 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیکر انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔