پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کی چوتھی پرواز کرغزستان سے طلبہ کو لے کر پشاور پہنچ گئی جس میں 285 طلبا و طلبات تھیں۔
انتظامیہ کے مطابق تمام طلبہ کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اب تک ایک ہزار 143 طلبہ کو واپس ملک لایا جا چکا ہے۔