ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں بند دھپانوالہ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود بند دھپانوالہ پر موٹرسائیکل پر سوار جانیوالے میاں بیوی 28سالہ حنیف بلوچ ولد غلام نذیر سکنہ کنہری ضلع بھکر اور 35سالہ اسکی بیوی اختر بی بی موٹرسائیکل پر ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کہ باغ سکون پارک کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کی ، جس سے حنیف بلوچ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیوی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ۔