پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کے لیے خاموش ہوں۔
پشاور میں پارٹی معاملات پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جن پر چپ رہوں تو بہتر ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر خاموش رہے تو وہ کریمنل خاموشی کہلائی گی۔
انہوں نے کہا کہ صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے کا انتظار ہے، 24 مئی کو بھی مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہت ہو گیا، اگر ہم مخلص ہیں تو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنانی ہے۔