لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی وزیرِ اعلی مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا۔لاہور میں وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے پنجاب کے بخشی خانوں اور لاک اپس کے ری ویمپنگ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز نے اجلاس میں جیلوں کی سائبر سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کی۔