لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا، کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم چودھرری پرویز الٰہی نے وصول نہیں کی، چوہدری پرویز الٰہی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں۔
اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ پرویز الٰہی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔