پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر سکولوں میں 25 سے 31 مئی تک چھٹیوں کا اعلان


لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر سکولوں میں 25  سے 31 مئی تک چھٹیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پبلک اور پرائیوٹ سکولوں میں چھٹیاں 25مئی سے ہوں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق سکولوں میں حفاظتی اقدامات کو بہتر کرتے ہوئے امتحان لینے کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے پر سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے تھے۔

صوبہ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے دن ساڑھے 11 بجے تک کردئیے گئے تھے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ہوں گے۔