پشاور(صباح نیوز)پنجاب کے کاشت کاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی گئی۔
خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔صوبائی محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی گئی۔ کسانوں سے 3900 روپے فی من گندم خریدی جا رہی ہے، خریداری کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لئے22مراکز ہیں۔