کاروبار میں آسانی کیلئے سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات دے رہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔یہ بات  انہوں نے مشیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،جنھوں نے ان سے ملاقات کی، ملاقات میں مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کو مجموعی معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں مشیر تجارت نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ ترکمانستان دورے کے بارے میں آگاہ کیا اور متوقع ایران دورے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

عمران خان نے خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس سے برامدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈونگ بزنس پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے