کراچی،نویں جماعت کا پرچہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا


 کراچی (صباح نیوز)کراچی میں ہونے والا نویں جماعت کا پرچہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

کراچی میٹرک بورڈ کے امتحانات میں  نویں جماعت کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ سوشل میڈیا کے ذریعے لیک ہوگیا۔ امتحان شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔اس حوالے سے ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت کچھ کہہ نہیں سکتے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا پرچہ اصلی ہے یا نقلی۔