پانی وسیوریج کے مسائل کو حل کئے بغیر انفراسٹرکچر کو درست نہیں کر سکتے۔ ڈاکٹر فواد احمد


کراچی(صباح نیوز)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ علاقائی و بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے شہری اداروں کو ایک پیج پر آکر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو سہولیات پہنچانے میں کسی قسم کی کمی نہ ہو ،پانی وسیوریج کے مسائل کو حل کئے بغیر انفراسٹرکچر کو درست نہیں کر سکتے ۔ گلشن اقبال میں ترقیاتی کاموں سے قبل پانی وسیوریج لائنوں کو درست کرے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور یوسی کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن سے قبل سیوریج مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے تواتر سے سیوریج لائینز کی صفائی کی جاتی رہے تو سیوریج مسائل سے ۔ مون سون سیزن سے قبل شہریوں کو درپیش مسائل دور کرنے کیلئے تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ترتیب دی گئی ۔ اس موقع پر یوسیز کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کی طرف نشاندہی کی جس میں بنیادی مسئلہ پانی وسیوریج کے مسائل کا تھا جبکہ انہوں نے نشاندہی کی کہ کے ایم سی کی جانب سے سڑکوں کی کھدائی کرکے چھوڑ دیا گیا ہے جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں جبکہ علاقوں میں سیوریج کے مسئلے کے سدباب کیلئے کوئی جامع حکمت عملی نہیں ترتیب دی گئی ہے بعض جگہوں پر سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بغیر سیوریج مسائل حل نہیں ہوسکتے

اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواداحمد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کا مسئلہ گھمبیر مسئلے کی شکل اختیار کر چکا یے اس سلسلے میں فوری ایکشن لیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے یوسی کے بلدیاتی نمائندے ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ علاقوں کے مسائل کو فوری حل کیا جانا چاہیے ، چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ جلد ہی گلشن اقبال میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا رہے ہیں جس سے انفراسٹرکچر میں واضح بہتری نظر آئیگی ۔تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر طویل المعیاد ترقیاتی منصوبے فراہم کرنا چاہتے ہیں۔واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے موجود افسران نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ جو مسائل فوری حل کئے جاسکتے ہیں ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے. اجلاس میں ایکس ای این بی اینڈ آر راشد فیاض ، ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات شباحت، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے علاوہ متعلقہ یوسیز کے وائس چئیرمینز و نمائندگان بھی موجود تھے۔
#/S