الخدمت فری آئی ٹی کورسز پروگرام بنو قابل 2.0کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

  کراچی(صباح نیوز)الخدمت کے فری آئی ٹی کورسزپروگرام بنو قابل کا سیشن 2.0مکمل ہوگیا ،سیشن کی تکمیل کے ساتھ ہی نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔نتائج کا اعلان ویب سائٹ banoqabil.pk پر کیا گیا ،جہاں سے تمام کامیاب امیدوار اپنا رزلٹ رجسٹرڈ موبائل نمبر کا اندراج کر کے دیکھ سکتے ہیں ۔بنوقابل 2.0میں کامیاب امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ اگروہ بنوقابل3.0سے کوئی دوسرا کورس کرنا چاہتے ہیں تو 5مئی تک ویب سائٹ پر جا کرکورس منتخب کر یں ۔ادھر نتائج کے اعلان پر چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ الخدمت بنو قابل فری آئی ٹی کورسز پروگرام ملک کا مقبول ترین پروگرام بن چکا ہے اور یہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا گیا ہے ،

الحمداللہ بنو قابل 2.0 کا کورس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے اور اس میں کامیاب طلبہ وطالبات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ نے انتہائی محنت اوردلچسپی سے کورس مکمل کیا اورطلبہ اور والدین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ ہمار اجوخواب تھا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی اسکل دے کر انہیں قابل بنایا جائے وہ الحمد للہ پورا ہوارہا ہے ۔ آئی ٹی سے نوجوانوں کا روشن مستقبل وابستہ ہے ۔ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کاملانی نے کہا کہ بنو قابل 2.0میں 25ہزار نوجوانوں کو کورسزکرنے موقع فراہم کیا گیا تھا۔3.0بھی میں داخلوں کا آغاز جلد کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان شااللہ کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا ئیں گے ۔