بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی سے قبل اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کرینگے،حماد اظہر


لاہور(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کریں گے،گیند بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں صرف ڈنڈا ہے جو اپنی افادیت کھو چکا ہے۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے تمام قائدین کو رہا اور ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس کے بغیر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کو محض ایک بہانہ بنایا گیا ، گیند بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں صرف ڈنڈا ہے جو اپنی افادیت کھو چکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں شہریار آفریدی اور رؤف حسن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے۔