مردان (صباح نیوز)مردان میں شاپنگ مال کے عملے اور ریلوے پولیس میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق اور شاپنگ مال عملے کے 4افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے عملے اور ریلوے پولیس میں جھگڑا ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ میں ریلوے پولیس کے 2اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ شاپنگ مال کے عملے کے بھی 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال کے عملے میں جھگڑا ہوا۔پولیس نے بتایا ہے کہ شاپنگ مال کے عملے کا کہنا ہے کہ عدالت سے اسٹے آرڈر لے کر شاپنگ مال کھو لاتھا۔ایس پی سٹی شفیع الرحمن کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔