ڈی آئی خان، مغوی سیشن جج شاکر اللہ بازیاب نہ ہو سکے


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بگوال اڈہ سے اغوا کیے گئے سیشن جج شاکر اللہ تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔

سیشن جج جنوبی وزیرستان شاکر اللہ کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ تھانہ مانجھی خیل پولیس کے مطابق سیشن جج کی بازیابی کے لیے ٹانک اور ڈیرہ پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی)حافظ محمد عدنان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ مسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

گزشتہ روز وزیرِاعلی خیبر پختون خواعلی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو جج کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔