باجوڑ ،بارش سے مکان کی چھت گرگئی ،2خواتین جاں بحق ،5زخمی


باجوڑ (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموندکے گاؤں گیلے میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گر نے سے 2 خواتین جاں بحق اور 2بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 7افراد ملبے تلے دب گئے ، 3خواتین اور 4بچوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔حکام کے مطابق ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری ہسپتال میں دم توڑ گئی۔